حیدرآباد۔16اگسٹ(اعتماد نیوز) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج اپنی
نئی ٹیم کا اعلان کیا ۔ جس میں ہندوتوا نظریات کے حامل لیڈروں کو جگہ دی
گئی۔ بی جے پی کے قومی ٹیم کے ممبران کی حیثیت سے 11نائب صدور ‘ 10سرکاری
نمائندوں ‘ 14 سکرٹریز کے ساتھ اس کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ جس میں
کرناٹک
کے سابق وزیر اعلی یدیو رپا کو بھی جگہ دی گئی۔ تاہم اس کمیٹی میں اس پارٹی
کے متنازعہ ایم پی ورون گاندھی کو جگہ نہیں دی گئی۔ جبکہ آندھرا پردیش سے
سابق آر ایس ایس لیڈر رام مادھو کو جگہ دی گئی۔ تلنگانہ سے مرلی دھر راؤ ‘
بہار سے راجیو پرتاپ روڈھی اور چھتیس گڑھ سے سروج پانڈے کو جگہ دی گئی۔